ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لارڈس پر ہوگی پاکستان کی واپسی، نظریں عامر پر

لارڈس پر ہوگی پاکستان کی واپسی، نظریں عامر پر

Wed, 13 Jul 2016 18:51:35  SO Admin   S.O. News Service

لندن،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے کل جب یہاں لارڈس پر اتریں گے تو ان کا ارادہ 2010اسپاٹ فکسنگ کیس سے پیچھا چھڑانا ہوگا۔عامر کو لارڈس میدان پر بولنگ کے دوران ہی اسپاٹ فکسنگ کے لئے مجرم پایا گیا تھا۔ایک اخبار کے اسٹنگ آپریشن میں چھ سال پہلے لارڈس ٹسٹ کے دوران ہی عامر اور ان کے ساتھی فاسٹ بولر محمد آصف کو کپتان سلمان بٹ کی ہدایت پر انگلینڈ کے خلاف جان بوجھ کر نوبال پھینکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ان تینوں پر کرکٹ سے پانچ سال کی پابندی لگی تھی اور سب کو کھیل ایجنٹ مظہر مجید کے ساتھ جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔عامر نے اس میچ کی پہلی اننگز میں 84رنز دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے لیکن تنازعہ کے درمیان سب نے اس کو بھلا دیا۔موجودہ دورے پر عامر نے سومرسیٹ کے خلاف پریکٹس میچ میں اپنی سوئنگ کا نمونہ پیش کیا تھا۔دوسری طرف انگلینڈ کو اپنے دائمی کامیاب بولر جیمز اینڈرسن اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی کمی محسوس ہوگی۔انگلینڈ کے لئے اگرچہ صرف عامر ہی فکر کی وجہ سے نہیں ہے۔پاکستان کے پاس بائیں ہاتھ کے تیز بولر وہاب ریاض، سہیل خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ جیسے بولر بھی ہیں۔سیریز میں دونوں ٹیموں کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کے کردار اہم ہوگا۔سری لنکا کے خلاف گزشتہ سیریز میں فارم میں چل رہے مڈل آرڈر کے بلے باز جانی بییرسٹا نے کئی موقعوں پر انگلینڈ کو خراب آغاز سے نکالا تھا۔پاکستان کا مڈل آرڈر مضبوط ہے جس میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ تجربہ کار یونس خان اور فارم میں چل رہے اسد شفیق شامل ہیں۔سلامی بلے باز محمد حفیظ اور شان مسعود کی بلے بازی اگرچہ فکر وجہ ہو سکتی ہے۔انگلینڈ بھی یہ نہیں سمجھ پا رہا ہے کہ کپتان السٹیر کک کے سلامی جوڑی دار کے طور پر یلیکس ہیلز صحیح بلے باز ہیں یا نہیں۔پاکستان کے بولر جو روٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے جنہیں انگلینڈ نے تیسرے نمبر پر اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: